سعودی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔
سعودی اتحادی افواج کے مطابق ڈرونز سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف بھیجے گئے تھے، دونوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ خمیس مشیط کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے سنیچر کی صبح یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کی طرف داغے گئے دو ڈرونز اور دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا۔‘
عرب نیوز کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے کی جانب بھیجے گئے دو ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
ترکی المالکی نے تقریباً 30 منٹ بعد بتایا کہ اتحادی فضائی دفاع نے خمیس مشیط کی جانب حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی روک کر تباہ کر دیا۔ انہوں نے تقریباً 20 منٹ بعد ایک بار پھر یہ اعلان کیا کہ جنوب مغربی شہر کی جانب داغا گیا ایک اور میزائل بھی روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
سعودی سول ڈیفنس نے رات گئے خمیس مشیط اور ابہا کے لیے الرٹ جاری کیے تھے۔ یہ دونوں شہر جنوب مغربی صوبے عسیر کے بلند علاقوں میں واقع ہیں۔ تاہم ریاض کے لیے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔
تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صرف دو روز قبل اتحادی افواج نے کہا تھا کہ انہوں نے حوثیوں کی جانب سے ینبع اور مکہ مکرمہ کے جنوب مشرق میں واقع طائف کی طرف داغے گئے چھ بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا تھا۔
حوثی باغی یمن کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقوں اور ملک کے بیشتر شمالی حصے پر قابض ہیں۔ انہوں نے جولائی میں سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرنے کے بعد مملکت پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ اِن حملوں میں بحیرۂ احمر میں سعودی عرب سے منسلک بحری جہاز بھی نشانہ بن رہے ہیں۔
سعودی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔ سعودی اتحادی افواج کے مطابق ڈرونز سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف بھیجے گئے تھے، دونوں ڈرونز کو فضا میں ہی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments