ایران کے صدر مسعود پزشکیان امریکا سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے نیویارک گئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جمعرات کو سختی سے تردید کی کہ ایران جوہری بم کا حصول چاہتا ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی معائنے کے لیے پیش کرنے پر تیار ہے۔
امریکی میڈیا نے خصوصی انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے پوچھا کہ کیا آپ نیوکلیئر بم چاہتے ہیں یا نہیں؟
اس پر ایرانی صدر نے 3 الفاظ میں جواب دیا کہ ہرگز ہرگز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید اور قابلِ احترام سپریم لیڈر نے کئی بار اعلان کیا تھا کہ شرعی حکم کی رو سے یہ عمل غیر مذہبی اور غیر قانونی ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان امریکا سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے نیویارک گئے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی میڈیا ن...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments