یورپی یونین کے کمشنر برائے توانائی کا کہنا ہے کہ ’تیل اور گیس کی منڈیوں پر ایران جنگ کے اثرات نے یونین کو توانائی کی رسد میں مُشکلات کے باعث ’بحران‘ کا شکار کر دیا ہے۔
ڈین جورگنسن نے یورپی یونین کے وزرائے توانائی کے نام ایک خط میں کہا کہ یورپ اب 2021 کے موسمِ سرما کے مقابلے میں بہتر طور پر تیار ہے، جب روس نے براعظم کو گیس کی فراہمی میں کمی کر دی تھی، تاہم حکومتوں کو آئندہ موسمِ سرما کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ گیس کے ذخائر بھرنے میں مدد کے لیے اقدامات کرنے یا جاری رکھنے پر غور کریں، جبکہ گیس اور بجلی کی طلب میں بھی ’جب تک ضروری ہو‘ کمی لائی جائے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ’یورپی یونین، اس کے رکن ممالک اور نیٹو کے رکن ممالک کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی میں اپنے کردار اور شرکت پر جوابدہ ہونا چاہیے۔‘
اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا بیان اس بات کا ایک اور واضح اعتراف ہے کہ یورپ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں جان بوجھ کر اور فعال طور پر حصہ لیا، حالانکہ جنگ کے دوران اس کی بارہا تردید کی جاتی رہی۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یورپی حکومتوں کی جانب سے فوجی، سیاسی، لاجسٹک یا دیگر معاونت، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور تباہی ہوئی، کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔‘
ان کے بقول یورپی شہریوں کو اپنی حکومتوں سے اس جنگ کی حمایت یا اس میں شرکت سے متعلق فیصلوں پر جواب طلب کرنے کا حق ہے۔
یورپی یونین کے کمشنر برائے توانائی کا کہنا ہے کہ ’تیل اور گیس کی منڈیوں پر ایران جنگ کے اثرات نے یونین کو توانائی کی رسد میں مُشکلات کے باعث ’بحران‘ کا شکار کر دیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments