دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
سری لنکا کے 13رکنی دستے میں ٹی 20اسکواڈ کے 8 ارکان سمیت 5 ٹیم مینجمنٹ آفیشلز شامل ہیں۔ ٹیم کی قیادت کوشال مینڈس کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں داسن شناکا، مہیش تھیکشانا، ایشان ملنگا، کمینڈومینڈس، لاہیرواڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے شامل ہیں۔
سری لنکا کے ہیڈکوچ، 2کھلاڑیوں اور دیگر 2 آفیشلز کے ساتھ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
سری لنکا ٹی 20اسکواڈ کے دیگر 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹی 20سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تینوں ٹی 20میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ سری لنکا کے 13رکنی دستے میں ٹی 20اسکواڈ کے 8 ارکان سمیت 5 ٹیم مینجمنٹ آفیشلز شامل ہیں۔ ٹیم کی قیادت کوشال می...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments