Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

گرل فرینڈز کے ساتھ دیکھے جانے پر شوہر کی بیوی کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش

Admin
By Admin
Oct 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

گرل فرینڈز کے ساتھ دیکھے جانے پر شوہر کی بیوی کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش
گرل فرینڈز کے ساتھ دیکھے جانے پر شوہر کی بیوی کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش — October 05, 2026
ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو دوسری خاتون کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے دیکھ کر روک لیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر اور اس کے ساتھ موجود خاتون نے اسے گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز لوہیا نگر تھانے کی حدود میں ہاپوڑ روڈ پر ایل بلاک پولیس چوکی کے قریب پیش آیا، جہاں قاضی پور کی رہائشی 32 سالہ سنیتا نے اپنے شوہر 36 سالہ میانک کو 34 سالہ ماہی ورما کے ساتھ گاڑی میں دیکھا اور انہیں روک لیا۔
خاتون کے مطابق شوہر سے بحث کے دوران میانک نے مبینہ طور پر گاڑی اس پر چڑھانے کی کوشش کی۔ سنیتا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ میانک اور اس کے ساتھ موجود خاتون نے اسے گالیاں دیں، جھاڑیوں میں دھکا دیا اور گلا دبانے کی کوشش کی۔

واقعے کی ایک مبینہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں ایک خاتون گاڑی کے بونٹ پر لٹکی ہوئی نظر آتی ہے جبکہ گاڑی آگے بڑھنے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔

پولیس نے گاڑی میں موجود مرد اور خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو دوسری خاتون کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے دیکھ کر روک لیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn