Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران نے اسرائیل جانیوالے اماراتی طیارے کے واقعے پر اپنے خلاف لگنے والے الزامات مسترد کردیے

Admin
By Admin
Oct 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ایران نے اسرائیل جانیوالے اماراتی طیارے کے واقعے پر اپنے خلاف لگنے والے الزامات مسترد کردیے
ایران نے اسرائیل جانیوالے اماراتی طیارے کے واقعے پر اپنے خلاف لگنے والے الزامات مسترد کردیے — October 05, 2026
ایران نے فلائی دبئی کے مسافر طیارے میں پیش آنے والے حالیہ واقعے سے متعلق اپنے خلاف الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے ’فالس فلیگ‘ کارروائی قرار دے دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو واقعے سے جوڑنے کی کوششیں من گھڑت شواہد پر مبنی ہیں۔ تاہم ایران کسی بھی دشمنانہ اقدام کا جواب دینے اور اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ دنیا گزشتہ سات ماہ کے دوران ایسے واقعات کا مشاہدہ کرچکی ہے، اس لیے حالیہ الزامات کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ’فالس فلیگ‘ کارروائیوں کی تاریخ موجود ہے۔ برطانیہ کی جانب سے آر اے ایف فیئر فورڈ اور اماراتی طیارے سے متعلق الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف یہ دعوے انتہائی کمزور اور من گھڑت شواہد کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل اور اس کے یورپی حامی غزہ کی صورتحال اور ایران کے خلاف اپنی جارحیت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دنیا میں یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ ایران عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ایرانی ترجمان نے اسے ’پرانا حربہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف الزامات صرف جعلی شواہد کی بنیاد پر عائد کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 30 ستمبر کو اماراتی ایئرلائن کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کو سعودی عرب کی جانب اس وقت موڑ دیا گیا تھا، جب طیارے کے معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی تھی۔

مسافروں اور عملے نے مبینہ طور پر معاون پائلٹ کو قابو کیا تھا، جس کے بعد متبادل عملے نے طیارے کو بحفاظت اتارا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کیے کہا تھا کہ معاون پائلٹ کے ایران سے روابط ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا واقعے میں ایران ملوث تھا یا نہیں، جبکہ بعد میں اسرائیلی حکام نے کہا کہ معاون پائلٹ بظاہر اکیلے ہی کارروائی کر رہا تھا۔

ایران نے فلائی دبئی کے مسافر طیارے میں پیش آنے والے حالیہ واقعے سے متعلق اپنے خلاف الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے ’فالس فلیگ‘ کارروائی قرار دے دیا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn