پشاور، 4 اکتوبر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کو جیل میں قید پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو لے کر اپنا لانگ مارچ شروع کر دیا۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج لانگ مارچ کی قیادت کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت پہنچے ۔
پارٹی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں حامیوں کی بھیڑ کے درمیان آفریدی کا قافلہ آگے بڑھتا ہوا دکھائی دیا۔
مارچ کا پہلا مرحلہ آج دوپہر گاندھی چوک سے شروع ہوا، جس میں لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور بنوں کے حامی جلوس میں شامل ہوئے ۔
اطلاعات کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے ''سیاسی مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر'' استعمال کرنے پر آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ''اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی'' قرار دیا۔
انہوں نے ایکس پر لکھاکہ ''صوبے میں دہشت گردی پھیل رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے ۔''
اس سے قبل خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن مارچ کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سے روانہ ہوئے ۔ انہوں نے شرکا سے امن برقرار رکھنے ، نظم و ضبط کی پابندی کرنے اور تشدد، توڑ پھوڑ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تصادم سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہاکہ ''جو لوگ سڑکیں بند کرتے ہیں یا تصادم میں ملوث ہوتے ہیں، وہ ہمارے کارکن نہیں ہیں۔'' انہوں نے کہا کہ پارٹی ''جیو اور جینے دو'' کی پالیسی پر عمل کرے گی۔
پی ٹی آئی کے حامی پشاور-کراچی انڈس ہائی وے پر گاندھی چوک کے قریب بھی جمع ہوئے ، جہاں پولیس، بکتر بند گاڑیوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری سکیورٹی فورس تعینات کی گئی تھی۔
پشاور، 4 اکتوبر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کو جیل میں قید پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو لے کر اپنا لانگ مارچ شروع کر دیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments