Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

جھانوی کپور نے اپنے گانے کی ڈیپ فیک ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دے دیا

Admin
By Admin
Oct 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

جھانوی کپور نے اپنے گانے کی ڈیپ فیک ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دے دیا
جھانوی کپور نے اپنے گانے کی ڈیپ فیک ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دے دیا — October 05, 2026
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے فلم دیورا پارٹ ون کے گانے چٹا مالے سے متعلق اے آئی کے ذریعے تبدیل کی گئی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دیا۔

گزشتہ چند روز سے گانے کی ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ اور تبدیل شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر زیر گردش ہے۔ یہ گانا فلم ’دیورا: پارٹ 1‘ کا ہے جس میں جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور نے اداکاری کی ہے۔

جھانوی کپور نے خواتین کو قابلِ اعتراض انداز میں پیش کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کی رضامندی کے بغیر فرضی یا تبدیل شدہ مواد گردش کرنا انتہائی تکلیف دہ اور خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

اداکارہ نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ خواتین کو قابلِ اعتراض انداز میں پیش کرنے اور رضامندی کے بغیر فرضی مواد پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا مجرمانہ استعمال ’انتہائی تکلیف دہ اور جنسی زیادتی کے قریب‘ ہے۔

جھانوی کپور کے مطابق ان کی انڈسٹری کی تقریباً ہر خاتون کو کسی نہ کسی شکل میں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ دنیا بھر میں خواتین تیزی سے اس طرح کے واقعات کا نشانہ بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رضامندی، انتخاب اور عورت کے جسم کا احترام انسانی اقدار کی بنیادی باتیں ہونی چاہئیں، لیکن افسوس کہ انہیں اب بھی پیچیدہ معاملات کے طور پر دیکھا جاتا ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

جھانوی کپور نے مزید کہا کہ کسی خاتون کی حدود کا احترام ہر صورت ضروری ہے، چاہے اس نے کیا لباس پہنا ہو۔

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے فلم دیورا پارٹ ون کے گانے چٹا مالے سے متعلق اے آئی کے ذریعے تبدیل کی گئی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دیا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn