Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

سری لنکا آؤٹ کلاس، پاکستان نے سیریز جیت لی

Admin
By Admin
Oct 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

سری لنکا آؤٹ کلاس، پاکستان نے سیریز جیت لی
سری لنکا آؤٹ کلاس، پاکستان نے سیریز جیت لی — October 12, 2026
پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

راولپنڈی کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 216 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 133 رنز تک ہی محدود رہی۔

گرین شرٹس نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی جو سری لنکا کیخلاف رنز کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے 9 سال بعد سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

پاکستانی بیٹرز کے بعد بولرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو ابتدا سے ہی دباؤ میں رکھا اور کوئی بیٹر کھل کر نہ کھیل سکا۔

مہیش 32، چمندو 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے عمران رندھاوا نے 3 اور سلمان مرزا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس کے بلےبازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مجموعے کو 200 کے پار پہنچا دیا۔

کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذصداقت نے گزشتہ میچ کی پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے 88 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم معاذ صداقت نے بغیر کسی دباؤ میں آئے برق رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا اور اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کے سنچری بنانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انہوں نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو کہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز تھی جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ فخرزمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn