واشنگٹن (11 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین توانائی سے متعلق جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر حالیہ پوسٹ میں لکھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا نفاذ کیا جا رہا ہے او یہ فوری طور پر نافذ ہوگی، دونوں ممالک اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔
امریکی صدر کے اس دعوے پر روس اور یوکرین نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
گزشتہ روز امریکی صدر نے یوکرین میں صدر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا جس کی روس نے بھی حمایت کی تھی۔
روسی آئل ریفائنریز پر حملوں کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ تیل تنصیبات پر حملوں سے عالمی سطح پر ڈیزل کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، یوکرین کے حملوں سے امریکی کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ زیلنسکی نے جنگ کے خاتمے کے مواقع بارہا مسترد کیے، جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کے مواقع زیلنسکی نے بار بار ٹھکرائے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یوکرین کو ایسا نیا صدر منتخب کرنا چاہیے جو روس کے ساتھ معاہدہ کر سکے، زیلنسکی کئی معاہدے کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، میرے خیال میں یوکرین میں نئے صدر کے انتخاب کا وقت آگیا ہے، یوکرین کو ایسا لیڈر چاہیے جو جنگ کے خاتمے کیلیے معاہدہ کر سکے۔
امریکی صدر کے مذکورہ بیان کے بعد روس نے کہا تھا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے زیلنسکی کے استعفیٰ کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یوکرینی صدر کی رخصتی کا امریکی مطالبہ ایک تاریخی اور اہم بیان ہے۔
واشنگٹن (11 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین توانائی سے متعلق جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments