Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

دہلی-چنئی انڈیگو پرواز میں پاور بینک میں آگ لگی، حیدرآباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ

Admin
By Admin
Oct 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

دہلی-چنئی انڈیگو پرواز میں پاور بینک میں آگ لگی، حیدرآباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ
دہلی-چنئی انڈیگو پرواز میں پاور بینک میں آگ لگی، حیدرآباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ — October 11, 2026
حیدرآباد، 11 اکتوبر :) دہلی سے چنئی جا رہی انڈیگو کی ایک پرواز کو اتوار کے روز اس وقت راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (شمش آباد) کی طرف موڑنا پڑا، جب دوران پرواز ایک مسافر کے پاور بینک میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس واقعے سے مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، انڈیگو کی پرواز 6ای6115 اپنے مقررہ وقت سے تقریباً 20 منٹ کی تاخیر سے دوپہر تقریباً 1:30 بجے دہلی سے روانہ ہوئی تھی۔ سفر کے دوران، اوپر سامان رکھنے کی جگہ میں رکھے ایک پاور بینک سے دھواں اور شعلے اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ۔
طیارے میں تعینات عملے کے چوکس ارکان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں موجود حفاظتی آلات کا استعمال کیا اور آگ پر فوراً قابو پا لیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر طیارے کو حیدرآباد ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتارا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، ہوائی اڈے کے حکام نے مسافروں کو چنئی پہنچانے کے لیے دوسری متبادل پرواز کا انتظام کیا ہے ۔

حیدرآباد، 11 اکتوبر :) دہلی سے چنئی جا رہی انڈیگو کی ایک پرواز کو اتوار کے روز اس وقت راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (شمش آباد) کی طرف موڑنا پڑا، جب دوران پرواز ایک مسافر کے پ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn