Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

ریاض میں حملے میں زخمی ہندستانی کی موت، وزیر خارجہ نے رنج و غم کا اظہار کیا

Admin
By Admin
Oct 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ریاض میں حملے میں زخمی ہندستانی کی موت، وزیر خارجہ نے رنج و غم کا اظہار کیا
ریاض میں حملے میں زخمی ہندستانی کی موت، وزیر خارجہ نے رنج و غم کا اظہار کیا — October 12, 2026
ریاض، 11 اکتوبر: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا، جس سے وہاں آگ لگ گئی اور ہوائی خدمات متاثر ہوئیں۔یمن میں لڑنے والے سعودی قیادت والے اتحاد نے بتایا کہ آج ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹرمینل 4 کو نشانہ بنا کر ایک میزائل داغا گیا۔
اس سے پہلے ہفتے کے روز اسی ہوائی اڈے پر ہوئے ایک مہلک میزائل حملے میں زخمی ہندوستانی کی آج موت ہوگئی۔ اس حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے ۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستانی شہری کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھاکہ ''ریاض حملے میں ایک ہندوستانی شہری کی موت سے گہرا دکھ ہوا ہے ۔ متاثرہ خاندان کے تئیں میری دلی تعزیت۔ سفارت خانہ ہر ممکن مدد کرے گا۔''
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما اسدالدین اویسی نے ایکس پر لکھاکہ ''اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یوسف صاحب حملے میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے بیٹے کے گھٹنے کی سرجری جاری ہے ، ایک اور بیٹا اسپتال میں ہے اور اس کے پا¶ں کی 3 انگلیاں کاٹ دی گئی ہیں۔ ان کی بیٹی اور اہلیہ محفوظ ہیں۔ وزیر خارجہ کو ان کے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنی چاہیے ۔ یہ خاندان حیدرآباد کے مہدی پٹنم کا رہنے والا ہے ۔''

ریاض، 11 اکتوبر: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا، جس سے وہاں آگ لگ گئی اور...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn