Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ریاض: کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کا نیا حملہ، ٹرمینل 4 میں آگ

Admin
By Admin
Oct 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ریاض: کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کا نیا حملہ، ٹرمینل 4 میں آگ
ریاض: کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کا نیا حملہ، ٹرمینل 4 میں آگ — October 11, 2026
ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل چار کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل (میزائل) سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ لگ گئی۔ حکام موقع پر پہنچ گئے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحادی افواج نے بیان میں کہا فضائی دفاعی نظام نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک کروز میزائل کو روک کر تباہ کردیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بیان میں کہا اتوار کی سہ پہر کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نئے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا حملے کے نتیجے میں کئی زخمی ہوئے ہیں۔ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر نقصانات کا جائزہ لینے کے ساتھ ایئرپورٹ فیسیلیٹی کا سیفٹی انسپکشن کیا جا رہا ہے۔
ایک دن قبل سنیچر کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اتحادی افواج نے اس حملے کا سخت اور حتمی جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ سنیچر کو ایئرپورٹ کے مسافر ترمینل پر ہونے والا یہ حملہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی روشنی میں ایک سنگین جنگی جرم ہے۔
ترکی المالکی کا کہنا تھا ’شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ دہشت گردی کی کھلی کارروائی ہے اور اس کا نہایت سخت اور موثر جواب دیا جائے گا۔‘

ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل چار کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل (میزائل) سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ لگ گئی۔ حکام موقع پر پہنچ گئے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn