بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ سونو سود کے مبینہ مالی فراڈ میں ملوث ہونے کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔ اداکار کو عدالت طلب کیا گیا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے کے بعد ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو ہو گی۔ میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا نامی شخص کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مجھے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق اس کیس میں بالی ووڈ اداکار سونو سود پر بالواسطہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Source: social media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب