سڈنی، 04 جنوری : سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو ہندوستان نے مقابلے میں واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز کو 181 رن پر ڈھیر کردیا اور بعد میں چار رن کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 141 رن بنا لئے ہیں۔ ہندستان کی مجموعی برتری اب 145 رنز ہے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر رویندر جڈیجا آٹھ اور واشنگٹن سندر چھ رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے تھے۔ کھیل کے آخری سیشن میں بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی دوسری اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (61) کی جارحانہ بلے بازی تھی۔ انہوں نے یہ رن صرف 33 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 29 گیندوں میں مکمل کی۔ وہ پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کی امید وراٹ کوہلی پر ٹکی تھی لیکن انہوں نے آج بھی مداحوں کو مایوس کیا اور صرف چھ رن ہی بناسکے۔ یشسوی جیسوال (22) نے ہندوستان کو تیز شروعات دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی اننگز چائے کے وقفے سےپہلے ختم ہوگئی۔ سیریز میں پہلی بار کھیلنے والے پرسدھ کرشنا نے 42 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج نے 51 رنز پرتین وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور نتیش کمار ریڈی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ چار رنز کی برتری ملنے کے باوجود، جسپریت بمراہ کی فٹنس نے ہندوستان کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ آج کے سیشن کی شروعات میں صرف ایک اوور پھینکنے کے بعد بمراہ میدان سے باہر چلے گئے اور بعد میں انہیں اسکین کے لیے ہسپتال جاتے دیکھا گیا، جس سے باقی میچ کے لیے ان کی دستیابی مشکوک ہوگئی ہے۔ ہندستانی گیند بازوں کے سامنے آسٹریلیائی بلے باز دباؤ کے باعث جدوجہد کرتے نظرآئے۔ خاص طور پر لنچ کے بعد ہندستانی گیند بازوں نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے آسٹریلیائی بلے بازوں کو خاصا پریشان کیا۔ بمراہ کی غیر موجودگی میں محمدسراج نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ اننگز کے 51ویں اوور میں آخری کھلاڑی اسکاٹ بولینڈ کو آؤٹ کرنے میں ان کی رفتار قابلِ تعریف تھی۔ پرسدھ کرشنا اور نتیش کمار ریڈی نے بھی اپنی تیز گیند بازی سے سب کو متاثر کیا۔ ریڈی نے مچل اسٹارک کو 1 رن پر اور پیٹ کمیونز کو 10 رنز پر آؤٹ کیا۔ دونوں کیچ سلپ میں لیے گئے۔ وکٹوں کی جھڑی کے باوجود، ڈیبیو کرنے والے بوویبسٹر (57) اور الیکس کیری (21) نے مضبوط ارادوں کے ساتھ اہم شراکت داری کی۔ ویبسٹر نے شاندار تحمل کا مظاہرہ کیا اور 105 گیندوں میں پانچ چوکوں کے ساتھ 57 رنز بنائے۔ انہوں نے ریڈی کی گیند پر شاٹ لگا کر اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پچاس رنز مکمل کیے۔ دوسری طرف کیری نے کئی عمدہ اسٹروکس کھیلے اور دو بار آف سائڈ سے باؤنڈری لگائی۔ اس سے پہلے، ہندستان نے کھیل پر مضبوط گرفت کے ساتھ شروعات کی تھی۔ صبح جسپریت بمراہ نے مارنس لابوشین کو صرف دو رنز پر آؤٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی تھی۔ سراج نے شاندار ڈبل اسٹرائیک کے ساتھ سیم کونٹساس اور ٹریوس ہیڈ دونوں کو فوراً آؤٹ کر دیا۔
Source: uni urdu news service
بااثر 100 ہندستانی مسلمانوں کی ایک منتخب فہرست مائناریٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے جاری کی
چھتیس گڑھ :سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ میں چار نکسلیوں کو مار گرایا
پوسٹر میں عتیق احمد کو گولی مارنے والے نوجوانوں کو کہا ’دیو دوت ‘! مہاکمبھ میں لگائے گئے پوسٹرس
اداکارالوارجن کی پولیس اسٹیشن میں حاضری
سری نگر ہوائی اڈے پر لگاتار تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشن میں خلل
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
جھارکھنڈ میں لاش کے بدلے 94 ہزار روپے مانگنے پر وزیر صحت کی کارروائی
یونین کاربائیڈ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت
ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
ایچ ایم پی وی وائرس کا ہندستان میں پہلا معاملہ آیا سامنے، بنگلورو میں 8 مہینہ کی بچی ہوئی متاثر
تمل ناڈو: قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض گورنر روی کا ایوان سے خطاب کرنے سے انکار