بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول ایک مصروف سڑک پر اس انداز میں چلتے نظر آ رہے ہیں جیسے اپنے ہوش میں نہ ہوں اور اسی حالت میں اداکار کسی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار بھی ہو سکتے تھے تاہم سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور رُک کر اُنہیں اپنے رکشے میں بٹھا لیتا ہے۔ جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ تبصرے ہونا شروع ہو گئے کہ اداکار نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے سڑک ہر اس طرح گھوم رہے ہیں۔ جس کے بعد سنی دیول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی مکمل ویڈیو شیئر کی۔ اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ افواہوں کا ’سفر‘ بس یہیں تک تھا۔ اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی مکمل ویڈیو سے یہ واضح ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو کلپ ان کی نئی آنے والی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ سے لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سنی دیول کئی بار اپنے انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ شراب نہیں پیتے۔ سنی دیول آج کل اپنی نئی فلموں’سفر‘، ’لاہور 1947ء‘ اور ’باپ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Source: Social Media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج