National

سنجے راوت نے پوار سے ملاقات کی

سنجے راوت نے پوار سے ملاقات کی

ممبئی، 4 مئی : شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے اتوار کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔ مسٹر شرد پوار نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں مسٹر سنجے راوت کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں اور کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے کہا، "راجیہ سبھا کے رکن اور شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے مجھ سے میری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے مجھے اپنی کتاب 'ہیون ان ہیل' کی رسم اجراء کی تقریب میں باضابطہ طور پر مدعو کیا۔ جنگلی حیات کے موضوع پر روہن ٹاورے کی لکھی ہوئی کتاب پر ان سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اسی طرح ریاست اور ملک کے مختلف مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ملاقات کے بعد، میں نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔" مسٹر سنجے راؤت کی کتاب 'نرکتال سوارگ' جو 2022 میں ان کی گرفتاری اور قید کے دوران ان کے تجربات کے تذکرے پر مبنی ہے، 17 مئی کو رویندر ناٹیہ مندر، پربھادیوی میں جاری کی جائے گی۔ شیو سینا (یو ٹی بی) دھڑے کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور مسٹر شرد پوار اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ کتاب کا اجراء شاعر، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کریں گے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments