ممبئی: بولی وڈ سپراسٹار سلمان خان ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ ہی ’ بگ باس 18 ‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ دبنگ خان انڈسٹری میں اپنی کمٹمنٹ کے لیے جانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زخمی ہونے کے باوجود وہ بگ باس 18 کی شوٹنگ کے لیے پہنچ گئے۔ دوسری جانب ان کی فلم ’’ سکندر ‘‘ کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران چند روز قبل ان کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر ’ بگ باس 18 ‘ کے سیٹ پر سپراسٹار نے تصدیق کی کہ وہ زخمی ہوگئے تھے اور ان کی دو پسلیاں ٹوٹی ہیں۔ بگ باس کے سیٹ پر کام ختم کرنے پر سیاہ سوٹ پہنے ہوئے سلمان خان جب اپنی کار کی طرف بڑھے تو انہوں نے اپنی طرف لپکتے ہوئے فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کہا کہ ’ دو پسلیاں ٹوٹی ہیں، آرام سے۔۔۔‘‘ یہ جان کر وہاں موجود سب لوگ حیران رہ گئے کہ دبنگ خان ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ بگ باس کی شوٹنگ کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ سلمان خان ان دنوں اپنی اگلی فلم ’’ سکندر ‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھی مصروف ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر اے ار مروگاڈوس ہیں جبکہ کاسٹ میں رشمیکا مندانا اور سنیل شیٹی بھی شامل ہیں۔ ’’ سکندر‘‘ آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
Source: Social Media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں