National

شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری

شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری

نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دہلی کے نائب گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی شراب گھوٹالے سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کو منظوری دے دی ہے۔ ای ڈی نے اس کیس میں کیجریوال کو کلیدی ملزم قرار دیا تھا اور 21 مارچ کو دہلی کے اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ کو گرفتار کیا تھا۔ اس کیس میں ای ڈی نے مئی میں کیجریوال، ان کی پارٹی اور دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ بھی پیش کی تھی۔ ای ڈی کے مطابق، اروند کیجریوال اور منیش سسودیا نے دہلی کی 2021-22 کی ایکسائز پالیسی میں تبدیلی کی تھی، تاکہ اس کے بدلے میں جنوبی لابی کی مدد سے 100 کروڑ روپے کی رشوت لی جا سکے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ رقم عام آدمی پارٹی (عآپ) نے گوا اسمبلی انتخابات کے دوران اپنی انتخابی مہم کے لیے استعمال کی تھی۔ ای ڈی کی تحقیقات کے مطابق، یہ گھوٹالہ دہلی کی ایکسائز پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں سے جڑا ہے جس کے تحت شراب کی تقسیم اور فروخت کے عمل میں غیر قانونی فائدہ اٹھایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments