National

جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی

جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی

جےپور 21 دسمبر:)راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اجمیر-جے پور قومی شاہراہ پر گیس ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد پیش آنے والے حادثے میں دو اور شدید زخمی افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے، جب کہ تقریباً 35 افراد زخمی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، شدید زخمی راجکمار اور گووند نے جمعہ کی رات دم توڑ دیا، جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی، جبکہ شدید زخمیوں میں سے نو افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔ زخمیوں کا سوائی مان سنگھ ہسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں کچھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح جےپور-اجمیر قومی ہائی وے پر بھانکروٹا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب گیس ٹینکر کے دوسرے گاڑی سے ٹکرانے کے باعث آگ لگی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا، جس میں آس پاس کے علاقے اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments