نئی دہلی، 21 دسمبر :وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا کویت کا دو روزہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کی مستقبل کی شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ مسٹر مودی نے روانگی سے پہلے اپنے بیان میں کہا، "آج، میں کویت ریاست کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کے دو روزہ دورے پر جا رہا ہوں۔ ہم کویت کے ساتھ نسلوں سے چلے آ رہے تاریخی تعلق کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نہ صرف مضبوط تجارت اور توانائی کے پارٹنر ہیں، بلکہ مغربی ایشیا کے علاقے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔" وزیراعظم نے کہا، "میں کویت کے امیر، ولی عہد اور وزیراعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کے لیے پُر جوش ہوں۔ یہ ہمارے لوگوں اور علاقے کے فائدے کے لیے مستقبل کی شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع ہوگا۔" انہوں نے کہا، "میں کویت میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملنے کے لیے بے چینی سے منتظر ہوں، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں خلیجی علاقے کے ایک اہم کھیل کے ایونٹ، عربین گلف کپ کے افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کرنے کے لیے کویت کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ میں اس ایتھلیٹک ایکسیلنس اور علاقائی یکجہتی کے جشن کا حصہ بننے کے لیے پُر جوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سفر ہندوستان اور کویت کے لوگوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا۔"
Source: uni urdu news service
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
سنبھل: 46 سال بعد کھلے قدیم مندر کا انتہائی خاموشی کے ساتھ ہوا اے ایس آئی سروے
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے 'والدین ملزم نہیں ہیں، انھیں سزا کیوں دی جارہی ہے: بامبے ہائی کورٹ
اجمیر میں درگاہ کو مہادیو مندر قرار دینے والی عرضی پر کل سماعت ہوگی