نئی دہلی، 19 دسمبر :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے تحت جلد از جلد 'دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر' کے ہدف کو حاصل کرے گی۔ مسٹر شاہ نے جمعرات کو یہاں جموں و کشمیر پر ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی ہوم سیکرٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، را چیف، آرمی چیف، جی او سی-ان-سی (ناردرن کمانڈ)، ڈی جی ایم او، جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت، ہم 'دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر' کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کریں گے اور اس کے لئے تمام وسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تمام سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی پر مکمل تسلط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی بے مثال شرکت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ انہیں ملک کی جمہوریت پر پورا بھروسہ ہے۔ وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات، دراندازی اور دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی میں نمایاں کمی کے لئے سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔
Source: uni news
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
سنبھل: 46 سال بعد کھلے قدیم مندر کا انتہائی خاموشی کے ساتھ ہوا اے ایس آئی سروے
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے 'والدین ملزم نہیں ہیں، انھیں سزا کیوں دی جارہی ہے: بامبے ہائی کورٹ
اجمیر میں درگاہ کو مہادیو مندر قرار دینے والی عرضی پر کل سماعت ہوگی