اجمیر، 19 دسمبر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کو سنکٹ موچن مہادیو مندر قرار دینے والی عرضی پر اجمیر سول کورٹ ویسٹ میں کل سماعت ہوگی۔ اجمیر کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) نے 27 نومبر کو ہندو سینا کے قومی صدر، دہلی کے رہائشی وشنو گپتا کی دعویٰ عرضی کو قبول کرتے ہوئے تین فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 دسمبر کو پیشی کی تاریخ پر جواب دینے کو کہا ہے۔ یہ فریق ہیں، اقلیتی امور کی وزارت، درگاہ کمیٹی اور محکمہ آثار قدیمہ (اے سی آئی) ہیں۔ عدالت کی جانب سے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیے جانے کے بعد ملک بھر کے سیاست دانوں، مسلم رہنماؤں اور ہندو تنظیموں کے سرکردہ افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اجمیر درگاہ شریف سے وابستہ انجمن کمیٹیوں اور درگاہ دیوان دونوں نے کھلے طور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر عدالت میں فریق بننے کی بات بھی کہی تھی۔
Source: uni news
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
سنبھل: 46 سال بعد کھلے قدیم مندر کا انتہائی خاموشی کے ساتھ ہوا اے ایس آئی سروے
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے 'والدین ملزم نہیں ہیں، انھیں سزا کیوں دی جارہی ہے: بامبے ہائی کورٹ
اجمیر میں درگاہ کو مہادیو مندر قرار دینے والی عرضی پر کل سماعت ہوگی