National

مدھیہ پردیش : گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر جاں بحق

مدھیہ پردیش : گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر جاں بحق

دیواس، 21 دسمبر: مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں ایک گھر میں زبردست آگ لگنے سے ایک جوڑے اور ان کے دو بچوں کی موت ہو گئی۔ نہار دروازہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات نیاپورہ کے ایک ڈیری کے مالک کے مکان میں آگ لگ گئی۔ ان کی ڈیری نیچے تھی اور پورا خاندان اوپر رہتا تھا۔ دیر رات اچانک مکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔ موقع پر فائر بریگیڈ پہنچ گئی اور آگ بجھائی گئی۔ اس حادثے میں ڈیری کے مالک اور ان کے پورے خاندان کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس نے بتایا کہ ڈیری گراؤنڈ فلور پر تھی اور فیملی دوسری منزل پر رہتی تھی۔ پہلی منزل خالی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آگ ڈیری سے پھیلی اور پہلی منزل پر رکھے سامان کی وجہ سے لگی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments