National

بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے 'والدین ملزم نہیں ہیں، انھیں سزا کیوں دی جارہی ہے: بامبے ہائی کورٹ

بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے 'والدین ملزم نہیں ہیں، انھیں سزا کیوں دی جارہی ہے: بامبے ہائی کورٹ

ممبئی ، 19 دسمبر : بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے والدین کے بارے میں کہا کہ "وہ (والدین) ملزم نہیں ہیں۔ یہ ان کا قصور نہیں ہے۔ وہ کیوں تکلیف اٹھائیں؟ عدالت نے مہاراشٹر حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان کے پناہ اور روزگار کا انتظام کرنے پر غور کرے۔ جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور پرتھوی راج چوان کی ڈویژن بنچ نے اس معاملے میں ملزم کے والدین سے بات کی، جو ستمبر میں پولیس کے ساتھ مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔ ملزم کو اگست میں بدلا پور، تھانے ضلع میں ایک اسکول کے بیت الخلا میں دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم وہاں بطور ملازم کام کرتا تھا۔ والدین نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے وہ ہر جگہ نشانہ بن رہے ہیں اور اب وہ بدلا پور میں اپنے گھر میں بھی نہیں رہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں ہمارے گھر سے نکال دیا گیا ہے، اور ہم کلیان ریلوے اسٹیشن پر رہ رہے ہیں۔ ہم کوئی نوکری بھی نہیں ڈھونڈ سکتے۔ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔" اس کے بعد بنچ نے سرکاری وکیل ہیتن وینیگاونکر سے پوچھا کہ کیا والدین کو ریاستی حکومت یا کسی این جی او کی جانب سے مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔ بنچ نے کہا، "وہ (والدین) ملزم نہیں ہیں۔ یہ ان کا قصور نہیں ہے۔ وہ کیوں تکلیف اٹھائیں؟ انہیں کسی ایسے کام کی سزا نہیں دی جانی چاہئے جس کا ان کے بیٹے پر الزام ہے۔" عدالت نے کہا کہ والدین کو حکومت اور عوام کے غصے کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ بنچ نے مزید کہا، "کیا کیا جا سکتا ہے؟ کیا ان کی حکومت کی مدد سے کہیں بحالی نہیں ہو سکتی؟ کچھ این جی او انہیں نوکری یا پناہ گاہ تلاش کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ انہیں زندہ رہنے اور روزی روٹی کے قابل ہونا چاہیے۔" عدالت نے معاملے کی مزید سماعت 13 جنوری 2025 تک ملتوی کر دی۔ مبینہ جنسی زیادتی کے منظر عام پر آنے کے بعد بنچ نے اس کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا اور حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دے جو اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت سے متعلق رپورٹ تیار کرے۔ توقع ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ جنوری 2025 میں پیش کرے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments