National

آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی

آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی

حیدرآباد21دسمبر:)تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم میں آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے ایک طالب علم نے خودسوزی کر لی۔اس طالب علم کی شناخت 21سالہ سائی کرن کے طورپر کی گئی ہے جو مہیشورم کی پوچما بستی کا رہنے والا ہے۔وہ شہر کے ایک کالج سے اپنی ڈگری فرسٹ ایئر کر رہا تھا۔ جمعہ کی رات اس نے خود کو آگ لگا دی۔ اسے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قرار دیا۔سائی کرن کے افرادخاندان نے پولیس کو بتایا کہ، وہ آن لائن سٹہ بازی کا عادی تھا اور وہ رقم سے محروم ہوگیا۔ اس نے اپنے دوستوں سے بھی رقم ادھارلی تھی۔ سرزنش کرنے پر اس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments