National

گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 8.8 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 8.8 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

گیا، 29 دسمبر : گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کسٹم حکام نے گیا ہوائی اڈے سے 8.8 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی ہے۔ کسٹمز (روک تھام) ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سوٹ کیس سے ہفتے کے روز 8.8 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈز (چرس) برآمد ہوئی، جسے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔ اس معاملے میں مسافر سچن نارائنی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ وہ اصل میں ولاش پور، چھتیس گڑھ کا رہنے والا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضبط شدہ چرس کی تخمینہ قیمت 8.8 کروڑ روپے ہے۔ کسٹمز (روک تھام) پٹنہ کی طرف سے گانجے کی یہ سب سے بڑی ضبطی ہے۔ فی الحال اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ مذکورہ گانجہ کہاں لے جایا جا رہا تھا اور اس کی اسمگلنگ میں کون کون لوگ شامل ہیں۔ اس کے لیے قانون کے مطابق آگے کی ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments