بھوپال، 02 جنوری : مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع یونین کاربائیڈ سے تقریباً ساڑھے تین سو ٹن زہریلاکیمیائی کچرادھار ضلع کے پیتھمپور بھیجے جانے پر کچھ لوگوں کی جانب سے اٹھ رہی تشویشوں کا ازالہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج کہا کہ یہ پوری کارروائی سائنسدانوں کی مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد اعلیٰ ترین عدالت کے احکامات کے تحت کی گئی ہے اور اس سے کسی کو بھی تشویش میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر یادو نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سطحوں پر مشاورت اور تمام قسم کی تجاویز کے بعدبھوپال سے تقریباً 358 ٹن کچرا پیتھمپور بھیجا گیا ہے، جس میں 60 فیصد سے زیادہ مقامی مٹی اور تقریباً 40 فیصد 7 نیفتھال اور دیگر کیمیائی فضلے سے متعلق تھا۔ جہاں تک 7 نیفتھال کا تعلق ہے، یہ میتھائل آئیزوسائینیٹ اور کیڑے مار ادویات بنانے میں پیداوار کے طور پر رہتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس کی زہریلاپن 25 سال میں مکمل ہو جاتا ہے۔ یہ غور کرنے والی بات ہے کہ گیس سانحے کو 40 سال ہو چکے ہیں، اس لیے تمام تشویشوں کا اپنے آپ جواب مل جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ بھی اہم ہے کہ اتنے سال میں ہم سب بھوپال میں اس کچرے کے ساتھ ہی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس بات کو لے کر لوگ تشویش میں ہیں، انہیں سمجھانے کے لیے یہ بات بتانا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہند کے کئی اداروں نے اس کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے تحقیق کی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے بھی اس تحقیق کی اطلاع دی ہے۔
Source: social media
کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا
خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس معطل
جالندھر :تین دوستوں کی لڑائی میں ایک نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک
مرکزی وزیر کرن رجیجو وزیراعظم مودی کی جانب سے چادر لے کر اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پہنچے
روہت ویمولا خودکشی معاملہ: چھ ہفتوں میں ذات پات کے امتیاز کا ڈیٹا پیش کریں: سپریم کورٹ
کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک
جالندھر :تین دوستوں کی لڑائی میں ایک نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس معطل
سڈنی ٹیسٹ : ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف 145 رن کی برتری حاصل کی
کشمیر میں گہری دھند سے فلائٹ آپریشن میں خلل واقع، زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر
بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار، 4جوان جاں بحق، تین دیگر زخمی
’پیسے دو ورنہ وائرل‘، امریکی بن کر خواتین سے دوستی کر کے بلیک میل کرنے والا انڈین گرفتار