سری نگر04جنوری: شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ہفتے کے روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں4 اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے ایس کے پائین علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمی اہلکاروں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے 4جوانوں کو مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ ہسپتال میں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد حادثے میں زخمی ہوئے مزید تین فوجی جوانوں کو سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Source: uni urdu news service
بااثر 100 ہندستانی مسلمانوں کی ایک منتخب فہرست مائناریٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے جاری کی
چھتیس گڑھ :سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ میں چار نکسلیوں کو مار گرایا
پوسٹر میں عتیق احمد کو گولی مارنے والے نوجوانوں کو کہا ’دیو دوت ‘! مہاکمبھ میں لگائے گئے پوسٹرس
اداکارالوارجن کی پولیس اسٹیشن میں حاضری
سری نگر ہوائی اڈے پر لگاتار تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشن میں خلل
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
جھارکھنڈ میں لاش کے بدلے 94 ہزار روپے مانگنے پر وزیر صحت کی کارروائی
یونین کاربائیڈ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت
ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
ایچ ایم پی وی وائرس کا ہندستان میں پہلا معاملہ آیا سامنے، بنگلورو میں 8 مہینہ کی بچی ہوئی متاثر
تمل ناڈو: قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض گورنر روی کا ایوان سے خطاب کرنے سے انکار