National

خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس معطل

خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس معطل

ٹمکورو، 04 جنوری: کرناٹک کے تمکورو میں مدھوگیری سب ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی رام چندرپا کو ان کے دفتر میں ایک خاتون کے ساتھ ایک نامناسب ویڈیو پائے جانے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم شخص کی طرف سے ریکارڈ کردہ 35 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں افسر کو خاتون کے ساتھ نامناسب سلوک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو تب رک جاتا ہے جب خاتون کو پتہ چلتا ہے کہ اس کا ویڈیو بنایا جا رہا ہے اور وہ افسر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی ہے۔ ٹماکورو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے وی اشوک نے ہفتہ کو اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس کے سینئر افسران بشمول انسپکٹر جنرل آف پولیس آئی جی پی (سنٹرل رینج) اور بالآخر ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آلوک موہن کو رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد ڈی جی پی موہن نے فوری کارروائی کی اور رام چندرپا کو معطل کر دیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments