National

مرکزی وزیر کرن  رجیجو وزیراعظم مودی کی جانب سے چادر لے کر  اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ   پہنچے

مرکزی وزیر کرن رجیجو وزیراعظم مودی کی جانب سے چادر لے کر اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پہنچے

جے پور، 04 جنوری : مرکزی وزیر کرن رجیجو آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھانے کے لیے جے پور پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا مسٹررجیجو اجمیر درگاہ میں خواجہ صاحب کے 813 ویں عرس کے موقع پر صبح 11 بجے خواجہ صاحب کی مقدس درگاہ پر یہ چادر چڑھائیں گے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹررجیجو نے کہا کہ وہ ملک میں بھائی چارے اور امن کے وزیر اعظم کے پیغام کے ساتھ اجمیر شریف جا رہے ہیں اور وہاں وہ مسٹرمودی کی طرف سے چادر چڑھائیں گے اور ان کا پیغام پڑھ کر سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجمیر درگاہ پر تمام مذاہب اور طبقات کے لوگ آتے ہیں اور آج وہ ملک کے وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر لے کر آئے ہیں اور اس بار انہیں یہ موقع ملا ہے۔ اس کے بعد وہ اجمیر چلے گئے۔ ان کے ساتھ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی بھی موجود تھے۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے وزیر اعظم مسٹرمودی کی طرف سے خواجہ کے سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ پر چادر پیش کی۔ مسٹررجیجو نے درگاہ کے محفل خانہ میں خواجہ معین الدین چشتی کے 803 ویں عرس کے موقع پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے بھیجے گئے پیغام کو پڑھ کر سنایا۔ مسٹررجیجو کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت اور مقامی ایم پی بھاگیرتھ چودھری، راجستھان کے وزیر سریش سنگھ راوت، بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی، بی جے پی کے ضلع صدر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں مسٹر رجیجو جب اجمیر سرکٹ ہاؤس پہنچے تو بی جے پی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ درگاہ شریف پر آج وزیراعظم کی جانب سے چادر چڑھانے کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے بڑی تعداد میں پولیس کے انتظامات کیے گئے تھے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments