چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں 28 سالہ صحافی مکیش چندراکر ایک ٹھیکیدار کی ملکیت سیوریج ٹینک میں مردہ پائے گئے۔ میڈیا کے مطابق ایک مقامی نیوز چینل کے لیے کام کرنے والے مکیش چندراکر نے حال ہی میں بدعنوانی کا پردہ فاش کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مکیش چندراکر نے حال ہی میں ایک ٹھیکیدار سریش چندراکر کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ دی تھی۔ مکیش چندراکر یکم جنوری کی رات سے لاپتا تھے، مردہ حالت میں پائے گئے صحافی نے 120 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ایک سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ان کی رپورٹ کے انکشاف کے بعد حکومت نے ٹھیکیدار کی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی تھیں۔ مکیش چندرا نے کنٹریکٹر کی ملکیت میں موجود ایک مقام پر سریش چندراکر کے بھائی رتیش سے ملاقات کی تھی، اس کے بعد سے ان کا فون بند جا رہا تھا جس کے بعد صحافی کے بڑے بھائی یوکیش چندراکر نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ 3 جنوری کو مکیش چندراکر کی لاش چٹن پارہ میں سریش کی ملکیت میں موجود ایک گھر کے احاطے میں پانی کے ٹینک کے اندر سے ملی تھی جہاں صحافی کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے بھائی نے ہمیں بتایا کہ مکیش یکم جنوری سے لاپتا ہے، ہم نے کارروائی شروع کی، سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور اس کی آخری لوکیشن بھی ملی، ہمیں آج شام کو مکیش کی لاش ٹینک کے اندر ملی۔
Source: social media
بااثر 100 ہندستانی مسلمانوں کی ایک منتخب فہرست مائناریٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے جاری کی
چھتیس گڑھ :سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ میں چار نکسلیوں کو مار گرایا
پوسٹر میں عتیق احمد کو گولی مارنے والے نوجوانوں کو کہا ’دیو دوت ‘! مہاکمبھ میں لگائے گئے پوسٹرس
اداکارالوارجن کی پولیس اسٹیشن میں حاضری
سری نگر ہوائی اڈے پر لگاتار تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشن میں خلل
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
جھارکھنڈ میں لاش کے بدلے 94 ہزار روپے مانگنے پر وزیر صحت کی کارروائی
یونین کاربائیڈ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت
ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
ایچ ایم پی وی وائرس کا ہندستان میں پہلا معاملہ آیا سامنے، بنگلورو میں 8 مہینہ کی بچی ہوئی متاثر
تمل ناڈو: قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض گورنر روی کا ایوان سے خطاب کرنے سے انکار