جالندھر، 04 جنوری (; پنجاب کے جالندھر کے لمبا پنڈ میں سنیچر کی صبح تین دوستوں کے درمیان لڑائی میں ایک دوست نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر نرمل سنگھ نے بتایا کہ تینوں افراد لمبا پنڈ چوک کے قریب ادھم سنگھ نگر میں شیلانی ماتا مندر کے قریب اپنے چوتھے ساتھی کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ رات گئے تین دوستوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی سول ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ملزم کی شناخت مٹھا پور کے رہائشی منا کے نام سے ہوئی ہے جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت موٹا سنگھ نگر کے رہنے والے شیو (24) اور بستی شیخ کے رہنے والے ونے تیواری (22) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھیج دی ہیں۔ نرمل سنگھ نے کہا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور فی الحال تفتیش جاری ہے۔
Source: uni urdu news service
بااثر 100 ہندستانی مسلمانوں کی ایک منتخب فہرست مائناریٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے جاری کی
چھتیس گڑھ :سیکورٹی فورسز نے مڈبھیڑ میں چار نکسلیوں کو مار گرایا
پوسٹر میں عتیق احمد کو گولی مارنے والے نوجوانوں کو کہا ’دیو دوت ‘! مہاکمبھ میں لگائے گئے پوسٹرس
اداکارالوارجن کی پولیس اسٹیشن میں حاضری
سری نگر ہوائی اڈے پر لگاتار تیسرے روز بھی فلائٹ آپریشن میں خلل
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
جھارکھنڈ میں لاش کے بدلے 94 ہزار روپے مانگنے پر وزیر صحت کی کارروائی
یونین کاربائیڈ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت
ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
ایچ ایم پی وی وائرس کا ہندستان میں پہلا معاملہ آیا سامنے، بنگلورو میں 8 مہینہ کی بچی ہوئی متاثر
تمل ناڈو: قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض گورنر روی کا ایوان سے خطاب کرنے سے انکار