National

چین میں تنفس کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کے پیش نظر ہندستانی مانیٹرنگ گروپ کی اہم میٹنگ

چین میں تنفس کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کے پیش نظر ہندستانی مانیٹرنگ گروپ کی اہم میٹنگ

نئی دہلی، 04 جنوری : مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز مانیٹرنگ گروپ کی میٹنگ کی اور چین میں تنفس کی بیماریوں میں اضافہ کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد چین کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین معلومات کا اشتراک کرے۔ اس کے علاوہ چین میں دستیاب مستند ذرائع سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہندوستانی صحت کی نگہداشت کا نظام کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چین میں گزشتہ چند ہفتوں سے سانس کی بیماریوں میں مسلسل اضافے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments