نئی دہلی،30 دسمبر: حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کی سہولت کے لیے عوامی مطالبے پر ویٹنگ لسٹ میں منتخب عازمینِ حج کے لیے حج اخراجات کی پہلی اور دوسری قسط کی رقم 2,72,300 روپے جمع کرنے کی تاریخ میں 6 جنوری 2025 تک توسیع کردی ہے۔ قرعے میں پہلے سے منتخب عازمین بھی 6 جنوری تک حج اخراجات کی دوسری 1,42,000 جمع کر سکتے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری سرکلر میں عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سہولت کا فائدہ اُٹھائیں۔ اب تاریخ میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عازمین کو رقم جمع کرنے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت دی گئی ہے جو ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سہولت ایپ پر دستیاب ہے، کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ/نیٹ بینکنگ/یو پی آئی کے ذریعے۔ عازمین اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں پےِ ان سلپ اور بینک ریفرنس نمبر کے ذریعے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کر سکتے ہیں۔ ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین رقم کی ادائیگی کرنے کے بعد اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ذاتی تصدیق شدہ کاپی ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی،8 جنوری 2025 تک جمع کرا دیں۔ حج اخراجات کی تیسری قسط کا اعلان ہوائی جہاز کے کرایے اور سعودی عرب میں ہونے والے اخراجات تعین کے بعد کیا جائے گا ۔مزید تفصیلات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر سکتے ہیں۔
Source: uni urdu news service
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
باغپت میں شادی شدہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال
اجمیر درگاہ پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دو گروہوں کے درمیان تنازع، پُرتشدد جھڑپوں میں دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی , کرفیو نافذ
لکھنؤ میں پانچ لوگوں کا قتل، نئے سال کے جشن کے بعد بیٹے نے چار بہنوں اور ماں کو قتل کر دیا
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
حج اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 جنوری تک مزید توسیع