National

سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا

سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا

سری نگریکم جنور:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے پائین شہر کے صفا کدل علاقے میں سال 1990میں قائم کئے گئے بینکر کو مسمار کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے بینکر ہٹائے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے صفا کدل علاقے میں سال 1990سے قائم بینکر کو ہٹایا گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز نے صفا کدل علاقے میں سال 1990میں بینکر تعمیر کیا تھا اور اب یہاں پر سی آر پی ایف تعینات تھی۔ انہوں نے کہاکہ سری نگر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا بینکر تھا جو نویں کی دہائی میں بنایا گیا اور تب سے یہاں پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدھ کی صبح سی آر پی ایف نے اچانک اس بینکر کو ہٹایا اور یہاں سے چلے گئے۔ واضح رہے کہ پائین شہر کے صفا کدل علاقے میں جس مقام پر بینکر تعمیر تھا وہاں سے تاریخی عید گاہ محض آدھے کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جبکہ یہ علاقہ ہمیشہ سے ہی حساس رہا ہے اسی وجہ سے یہاں پر یہ بینکر گزشتہ 34سالوں سے قائم و دائم تھا۔ دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ جس مقام پر یہ بینکر تھا وہاں پائین شہر کے ساتھ ساتھ صورہ ، قمر واری اور لالچوک کا راستہ بھی جاتا ہے لہذا سی آر پی ایف کا یہ بینکر غیر معمولی اہمیت رکھتا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات میں بہتری آنے اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی بینکر کو ہٹانے کا فیصلہ لیا گیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments