National

عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں

عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں

پٹنہ، 02 جنوری :مسٹرعارف محمد خان نے آج بہار کے نئے گورنر کے طور پر حلف لیا ہے۔ راج بھون کے راجندر مندپم ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ونود چندرن نے مسٹرعارف محمد خان کو حلف دلایا۔ نئے گورنر کے حلف اٹھانے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا اور دیگر کئی سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ مسٹرعارف اس سے پہلے کیرالہ کے گورنر تھے اور اب وہ بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں۔ اب وہ مسٹرراجندر وشواناتھ ارلیکر کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ مسٹر ارلیکر کو کیرالہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments