بہار میں سیاسی گہماگہمی ایک بار پھر سے تیز ہوگئی ہے اور قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں ہیں ۔ گزشتہ چند دنوں سے بی جے پی اور جے ڈی یو کے مابین جاری سرد جنگ میں آج ایک نیا موڑ تب آیا جب وہ پرگتی یاترا کو چھوڑ کر اچانک دہلی پہنچے ،لیکن دو دن کے انتظار کے بعد بھی پی ایم مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات نہیں ہوئی اور خالی ہاتھ انہیں دہلی سے پٹنہ لوٹنا پڑا ۔ دہلی میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے نتیش کمار نے تعزیت کی۔لیکن آج پی ایم مودی اور جے پی نڈا سے ملاقات کئے بغیر وہ اچانک پٹنہ واپس چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایم مودی سے آج چار بجے ملاقات طے تھی ،لیکن عین وقت پر یہ ملاقات منسوخ ہوگئی۔ حالانکہ اس کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس کے بعد ایک دوسری ملاقات بی جے پی صدر جے پی نڈا سے طے تھی۔ یہ شام ساڑھے چار بجے ملاقات ہونی تھی ،لیکن یہ ملاقات بھی منسوخ ہوگئی اور نتیش کمار کو فوراًپٹنہ واپس لوٹنا پڑا۔اس دوران جب نتیش کمار دہلی میں تھے تب ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سینئر رہنما للن سنگھ اور سنجے جھا دہلی میں موجود نہیں تھے۔ یعنی جے ڈی یو کے ٹاپ لیڈر دہلی میں موجود نہیں تھے،اس کے باوجود نتیش کمار دہلی آئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بی جے پی کے سینئر رہنما نشانہ بنارہے ہیں ،ڈپٹی سی ایم وجئے کمار نے کہا کہ تھا کہ ابھی اٹل بہاری واجپئی کا مشن پورا نہیں ہوا ہے۔ابھی ادھورا ہے۔ جب ہماری اپنی حکومت آئے گی تب ان کا مشن پورا ہوگا۔اس سے ناراضگی کے علاوہ گری راج سنگھ کی یاترا سے بھی جے ڈی یو کی ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی ۔ وقف بورڈ پر جے ڈی یو کا اعتراض،20 دسمبر کو این ڈی اے کی میٹنگ سے قبل نتیش کمار کا بیمار ہوجانا، امبیڈکر معاملے پر خاموش رہنا ،یہ سب ایسے اتفاقات ہیں جو کہیں نہ کہیں اس جانب اشارے کررہے ہیں کہ بہار میں تیزی سے سیاسی کھچڑی پک رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال یہی دسمبر کا مہینہ تھا جب نتیش کمار نے مہاگٹھ بندھن کو چھوڑ کر این ڈی اے کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔
Source: social media
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
باغپت میں شادی شدہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال
اجمیر درگاہ پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دو گروہوں کے درمیان تنازع، پُرتشدد جھڑپوں میں دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی , کرفیو نافذ
لکھنؤ میں پانچ لوگوں کا قتل، نئے سال کے جشن کے بعد بیٹے نے چار بہنوں اور ماں کو قتل کر دیا
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
حج اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 جنوری تک مزید توسیع