اتر پردیش کے سنبھل میں تاریخی ’رانی کی باؤڑی‘ کی کھدائی بدھ کے روز اس وقت روک دی گئی جب اندر سے دھوئیں کی طرح کچھ نکلتا ہوا محسوس ہوا۔ آج اس باؤڑی میں کھدائی کا تیرہواں دن تھا اور دوسری منزل کا دروازہ بھی دکھائی دینے لگا تھا۔ کھدائی جاری تھی، لیکن اے ایس آئی کی سروے ٹیم کو کچھ خطرناک اشارہ ملا، جس کے بعد مزدوروں کو باؤڑی کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ اے ایس آئی ٹیم نے خطرہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور کوئی دردناک واقعہ نہ ہو، اس لیے مزدوروں سے کام فی الحال روکنے کو کہہ دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سنبھل ضلع کے چندوسی واقع لکشمن گنج محلہ میں کئی دنوں سے باؤڑی کی کھدائی چل رہی ہے۔ بدھ کے روز جب تیرہویں دن کی کھدائی چل رہی تھی تو اے ایس آئی کی ٹیم نے یہاں پر اپنا سروے جاری رکھا۔ تقریباً 25 فیٹ تک باؤڑی کی کھدائی ہونے کے بعد اس میں دوسری منزل کا دروازہ دکھائی دینے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ اے ایس آئی کی ٹیم نے بدھ کو جب باؤڑی کی دوسری منزل کے اندر جا کر سروے کیا تو یہ جانکاری سامنے آئی کہ دیواریں کمزور ہیں اور نیچے آکسیجن کی کمی جیسے اشارے بھی ملے۔ اس کے بعد اے ایس آئی محکمہ کی ٹیم نے مزدوروں کو دوسری منزل کے اندر جانے سے روک دیا۔ ساتھ ہی باؤڑی میں کھدائی کا کام بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ اس معاملے میں ٹھیکیدار منّا سنگھ کا کہنا ہے کہ دوسری منزل کے نیچے دھواں نکلنے کی جانکاری ملی، جس کے بعد کھدائی کے کام کو روکنا پڑا۔ دوسری منزل کی کھدائی کے دوران باؤڑی سے گیس نکلنے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ منّا سنگھ کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی کی ٹیم نے خطرہ کا اندیشہ دیکھ کر کام روکنے کی ہدایت دی ہے۔ اگر اے ایس آئی ٹیم کی طرف سے دوبارہ کھدائی کی ہدایت ملتی ہے تو کام کو از سر نو احتیاط کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔
Source: social Media
کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا
خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس معطل
جالندھر :تین دوستوں کی لڑائی میں ایک نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک
مرکزی وزیر کرن رجیجو وزیراعظم مودی کی جانب سے چادر لے کر اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پہنچے
روہت ویمولا خودکشی معاملہ: چھ ہفتوں میں ذات پات کے امتیاز کا ڈیٹا پیش کریں: سپریم کورٹ
کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک
جالندھر :تین دوستوں کی لڑائی میں ایک نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس معطل
سڈنی ٹیسٹ : ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف 145 رن کی برتری حاصل کی
کشمیر میں گہری دھند سے فلائٹ آپریشن میں خلل واقع، زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر
بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار، 4جوان جاں بحق، تین دیگر زخمی
’پیسے دو ورنہ وائرل‘، امریکی بن کر خواتین سے دوستی کر کے بلیک میل کرنے والا انڈین گرفتار