National

اسٹاک مارکیٹ میں رونق

اسٹاک مارکیٹ میں رونق

ممبئی، 02 جنوری :عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ہمہ جہت خرید و فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن بھی رونق رہی،۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1436.30 پوائنٹس یا 1.83 فیصد چھلانگ لگا کر 79,943.71 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 445.75 پوائنٹس یا 1.88 فیصد چھلانگ لگا کر 24,188.65 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.89 فیصد اضافے کے ساتھ 47,091.91 پوائنٹس پر بند ہوا اور اسمال کیپ 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 56,127.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 4086 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2394 خریدے گئے 1575 فروخت ہوئے جبکہ 117 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح، نفٹی کی 48 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر دو میں کمی دیکھی گئی۔ بی ایس ای کے تمام 21 گروپوں کا رجحان مثبت رہا۔ اس عرصے کے دوران آٹو 3.66، کموڈٹیز 1.41، سی ڈی 2.24، انرجی 1.33، ایف ایم سی جی 1.11، فنانشل سروسز 1.47، ہیلتھ کیئر 0.40، انڈسٹریز 0.63، آئی ٹی 2.31، ٹیلی کام 0.91، گڈز، 1.80، بینک، 1.80 ڈیریبلز 2.02، میٹل 1.00، آئل اینڈ گیس 1.21، پاور 0.45، ریئلٹی 1.08، ٹیک 2.19، سروسز 0.24 اور فوکسڈ آئی ٹی گروپ کے حصص میں 2.34 فیصد اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رویہ تھا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.05 فیصد اور جرمنی کے ڈیکس میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی دوران جاپان کا نکی 0.96، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.18 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.66 فیصد گر گیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments