مرادآباد: ضلع میں موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ہجوم نے گو کشی کے الزام میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوں وائرل ہوا ہے جس میں ہجوم نوجوان کی پٹائی کر رہی ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ پیر کی رات دیر گئے ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے رات کو ہی پوسٹ مارٹم کرایا اور لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ مقتول کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مرادآباد کے ماجھولا تھانہ علاقہ کی منڈی کمیٹی میں پیر کی صبح 3 بجے تین لوگوں کے ذریعہ گو کشی کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچے لوگوں نے تینوں میں سے ایک نوجوان کو پکڑ لیا۔ اس دروان دو لوگ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ گو کشی کی اطلاع ملتے ہی بجرنگ دل تنظیم کے کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران گو کشی کے الزام میں ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کر دی جس سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ جاں بحق نوجوان کا نام شاہدین بتایا جاتا ہے جو اصالت پورہ کا رہنے والا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ رات ہی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور منگل کی صبح اہل خانہ نے متوفی کی لاش کو عیدگاہ کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔ سیکورٹی کے پیش نظر پورے علاقے میں فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
Source: social media
کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا
خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس معطل
جالندھر :تین دوستوں کی لڑائی میں ایک نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک
مرکزی وزیر کرن رجیجو وزیراعظم مودی کی جانب سے چادر لے کر اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پہنچے
روہت ویمولا خودکشی معاملہ: چھ ہفتوں میں ذات پات کے امتیاز کا ڈیٹا پیش کریں: سپریم کورٹ
کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک
جالندھر :تین دوستوں کی لڑائی میں ایک نے اپنے دو دوستوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس معطل
سڈنی ٹیسٹ : ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف 145 رن کی برتری حاصل کی
کشمیر میں گہری دھند سے فلائٹ آپریشن میں خلل واقع، زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر
بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار، 4جوان جاں بحق، تین دیگر زخمی
’پیسے دو ورنہ وائرل‘، امریکی بن کر خواتین سے دوستی کر کے بلیک میل کرنے والا انڈین گرفتار