National

اجمیر درگاہ پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی

اجمیر درگاہ پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی

اجمیر، یکم جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 813 ویں سالانہ عرس میں 4 جنوری کو چادر چڑھائی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو وزیر اعظم کی طرف سے چادر لے کر اجمیر پہنچیں گے۔ وہ ہفتہ کی صبح 7.15 بجے ہوائی جہاز سے جے پور پہنچیں گے اور پھر 11 بجے سڑک کے ذریعے اجمیر درگاہ شریف جائیں گے جہاں وزیر اعظم کی جانب سے غریب نواز کے مزار پر عقیدت کی چادر چڑھائیں گے۔ اس دوران اقلیتی وزیر رجیجو درگاہ شریف کا ویب پورٹل اور غریب نواز ایپ بھی لانچ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اجمیر درگاہ میں ہر سال عرس کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے چادر اور سندیش پیش کرنے کی روایت جاری ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments