National

باغپت میں شادی شدہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل

باغپت میں شادی شدہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل

باغپت،2 جنوری :ترپردیش کے باغپت کے گاؤں بنولی میں بھائیوں نے اپنی شادی شدہ بہن کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو گاؤں کے باہر گنے کے کھیت میں گڑھا کھود کر دفن کر دیا۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بنولی گاؤں کے رہنے والے جگ دیو کی بیٹی سمن کی شادی گزشتہ 22 نومبر کو ہریانہ کے سونی پت ضلع کے گوہانہ علاقے کے جویا گاؤں میں کرشنا سے ہوئی تھی۔ بتایا گیا کہ لڑکی کے اپنے ایک عاشق سے ناجائز تعلقات تھے جو شادی کے بعد بھی جاری رہے۔ اس سے پریشان ہو کر لڑکی کا شوہر اسے اس کے گاؤں چھوڑنے آیا۔ پھر گھر والوں کو چکمہ دے کر لڑکی اپنے عاشق کے ساتھ گاؤں سے بھاگ گئی۔ عاشق کے گھر والوں نے لڑکی کی تلاش کی اور اسے اس کے گھر چھوڑ دیا۔ جمعرات کی رات عاشق کے ساتھ افیئر پر ناراض بھائیوں نے مل کر اپنے ہی گھر میں اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے لاش کو جنگل لے جا کر گنے کے کھیت میں تین فٹ گہرا گڑھا کھود کر دفن کر دیا ۔ رات دیر گئے گاؤں کے کسی شخص نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ لڑکی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور لڑکی کے لواحقین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس بدھ کو رات بھر اور جمعرات کو دن بھر جنگلوں میں تلاشی لیتی رہی۔ اس کے بعد پولس نے دادری گاؤں کے قریب سرکنڈے کے کھیت سے لاش برآمد کی۔ جمعرات کی شام پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس جرم میں ملوث بھائیوں اور دیگر افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا جلد پتہ چل جائے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments