National

کیرالہ منی پاکستان ہے، نتیش رانے کے بیان پر ہنگامہ

کیرالہ منی پاکستان ہے، نتیش رانے کے بیان پر ہنگامہ

ممبئی30 دسمبر میں :مہاراشٹر میں اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے اور فڈنویس حکومت میں وزیر بننے والے بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے اب کیرالہ کا موازنہ پاکستان سے کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر مملکت نتیش رانے نے کہا ہے کہ کیرالہ منی پاکستان بن گیا ہے۔ اسی وجہ سے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وہاں سے الیکشن جیتتے ہیں۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی دو لوک سبھا سیٹوں ناندیڑ اور وایناڈ پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وایناڈ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی دو بار وایناڈ سے جیت چکے ہیں۔ کے وزیر نتیش رانے نے ایک پروگرام میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں کی وجہ سے وائناڈ سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیرالہ منی پاکستان ہے، یہی وجہ ہے کہ راہول گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی جیت کر سامنے آتے ہیں، ایسے لوگ انہیں ووٹ دیتے ہیں کہ وہ رکن پارلیمنٹ بنیں۔ نتیش رانے نے یہ تبصرہ اتوار کو پونے میں ایک پروگرام کے دوران کیا۔ رانے نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب مہاراشٹرا پولیس نے منتظمین سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوران تقریب کوئ اشتعال انگیز تقاریر نہ کی جائے اور نہ ہی ایسے نعرئے لگائے جائے جو کسی مخصوص فرقہ کے لئے دل آزاری کا سبب بنے نتیش رانے نفرت انگیز تقریر کیس میں الجھے ہوئے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سابق مرکزی وزیر نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے نے متنازعہ بیان دیا ہو۔ اس سے پہلے 2 نومبر 2024 کو جب رانے سے پوچھا گیا تھا کہ آپ کو مسلمانوں سے کیا مسئلہ ہے؟ تو انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں 90 فیصد ہندو رہتے ہیں۔ ہندوؤں کے مفادات کا خیال رکھنا جرم نہیں ہو سکتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں بنگلہ دیشی ہندو تہواروں پر پتھر پھینکتے ہیں۔ اس کے خلاف آواز اٹھانے پر مقدمہ درج ہوا تو میں اس کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ اس سے پہلے رانے میرا روڈ تشدد کیس کے دوران بھی تنازعہ میں آئے تھے۔ ان پر پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرنے کا الزام تھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments