نئی دہلی: مسجد کمیٹی نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ یہ معاملہ آج چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ کے سامنے درج ہے۔ کمیٹی نے ایڈووکیٹ فضیل احمد ایوبی کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ ایڈووکیٹ ایوبی کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ جس جلد بازی میں سروے کی اجازت دی گئی اور ایک دن کے اندر سروے کیا گیا اور اچانک بمشکل چھ گھنٹے کے اندر نوٹس کے ساتھ دو دن بعد دوسرا سروے کرایا گیا، اس نے بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ کشیدگی کو جنم دیا ہے اور ملک کے سیکولر اور جمہوری تانے بانے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔" درخواست میں کہا گیا ہے کہ، عبادت گاہوں کے قانون کے تحت مقدمے کی سماعت پر روک ہے اور ٹرائل کورٹ نے مسجد کے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ طور پر حکم جاری کرکے غلطی کی ہے۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ مسجد محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے تحت ایک قدیم یادگار ہے۔ مسجد کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر معمولی حالات کے پس منظر میں اسے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ پچھلے ہفتے، سنبھل کے ایک سول جج (سینئر ڈویژن) نے ایک ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعہ مسجد کا سروے کرانے کا ایک فریقی حکم جاری کیا۔ مدعی نے نچلی عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ چندوسی میں واقع شاہی جامع مسجد کو مغل بادشاہ بابر نے 1526 میں وہاں موجود ایک مندر کو گرا کر تعمیر کیا تھا۔ جب اہلکار چندوسی میں شاہی جامع مسجد کا سروے کرنے پہنچے، احتجاجی مظاہروں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا، جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جامع مسجد کے سروے کے دوران 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے بعد یوپی پولیس نے آج نماز جمعہ کو لے کر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر نے تمام اضلاع کے پولیس کپتانوں اور کمشنروں کو حساس مقامات پر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر سنبھل اور آس پاس کے اضلاع میں پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
Source: social media
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
چھانگر بابا کی حویلی پر چلا یوگی حکومت کا بلڈوزر، پیسے دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام
دارالعلوم دیوبند سے اپیل کی کہ ان مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جائے جوکانوڑبنانے کا کام کرتے ہیں:مہنت سوامی یشویر مہاراج
یوپی کے نقش قدم پر دہلی، کانوڑ یاترا کے دوران بند ہوں گی گوشت کی دکانیں
تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
گوپال کھیمکا قتل کیس: وکاس عرف راجا پولیس مقابلے میں ہلاک، ہتھیار سپلائی کا الزام
غریب بچوں کے لیے فنڈ کی قلت، مگر مودی کے سفری اخراجات میں کوئی کمی نہیں: راہل گاندھی
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
بھارت نے افغانستان پر اقوام متحدہ کی قرارداد سے پرہیز کیا
ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں: ٹرمپ
کنٹریکٹ کلر نے قتل کیا... گوپال کھیمکا قتل کیس میں بڑی کامیابی، پولیس نے شوٹر امیش کو گرفتار کر لیا
امریکہ میں ہندستانی کنبہ خوفناک حادثے کا شکار، کار میں جل کر میاں بیوی اور 2 معصوم بچوں کی دردناک موت