National

لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار

لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار

لکھنؤ:24دسمبر: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں دو دن پہلے انڈین اوور سیز بینک کے 42 لاکروں کو توڑ کر لاکھوں کی دولت چوری کرنے والے دو لٹیروں کو پولیس نے الگ الگ مڈھ بھیڑ میں مار گرایا ہے جبکہ دیگر تین کو گرفتار کرلیا گیا۔ بدمعاشوں کے قبضے سے لوٹا گیا مال برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پولیس نے گذشتہ دیر رات کسان پتھ کے نزدیک ہوئے مڈھ بھیڑ میں کار سوار ایک لٹیرے کو مار گرایا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مارے گئے بدمعاش کی شناخت سوبند کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سے پہلے پیر کی صبح کسان پتھ پر مڈھ بھیڑ میں پولیس نے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا تھا جن میں ایک کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس درمیان آج علی الصبح غازی پور کے گہمر علاقے میں بہار سرحد پر پولیس مڈھ بھیڑ کے دوران پولیس نے ایک مسلح مڈھ بھیڑ میں ایک اور بینک لٹیرے کو مار گرایا۔ مارے گئے بدمعاش کی شناخت بہار میں منگیر ضلع باشندہ سنی دیال کے طور پر کی گئی ہے۔ حالانکہ بائیک پر سوار دیگر ایک بدمعاش پولیس کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق الگ الگ مڈھ بھیڑ کے دوران گرفتار یا مردہ لٹیروں کے پاس سے پولیس کو بینک سے لوٹے گئے مال میں لاکھوں کے زیورات اور نقدی ملی ہے۔ پولیس دیگر لٹیروں کی تلاش کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی رات چنہٹ علاقے کے مٹیاری کے نزدیک انڈین اوور سیز بینک کی برانچ سے بینک لٹیروں نے دیوار میں سیندھ لگا کر42لاکر توڑ دئیے تھے۔ اور لاکھوں کا مال لے کر فرار ہوگئے تھے۔واقعہ کے بعد سے ہی پولیس لگاتار بدمعاشوں کی تلاش کررہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments