حیدرآباد25دسمبر:تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک ضعیف خاتون کی موت کے بعد ا س کی آخری رسومات کو تقریبا 6گھنٹے ملتوی کرنا پڑاکیونکہ اس کے رشتہ داروں نے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے اس کے گھر کو قفل ڈال دیا۔اس خاتون جس کی شناخت سدولہ سیتما کے طورپر کی گئی ہے، کے شوہر لکشمن کی تقریبا 20سال پہلے موت ہوگئی تھی۔ چونکہ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی، اس لیے اس نے اپنی جائیدادیں اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنے دیورکے بچوں کے نام کر دی۔ گذشتہ روز اس 85سالہ خاتون کی خرابی صحت کی وجہ سے اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔جب اس کی لاش گھر لائی گئی تو اس کے دیورکے بچوں نے اسے گھر کے اندر لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور گھر کو تالا لگا کر وہاں سے چلے گئے جس کے نتیجہ میں لاش چھ گھنٹے تک گھر کے باہر رکھی گئی۔مقامی افراد نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس عہدیدارموقع پر پہنچ گئے اور دروازہ توڑ کر لاش کو اندر لے گئے۔خود آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے، خاتون کے رشتہ داروں نے اس کے لیے بعض دیگر افرادسے کام لیا۔
Source: uni urdu news service
انڈیا اتحاد سے کانگریس کو نکالنے پر دیگر جماعتوں سے بات کرے گی عام آدمی پارٹی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی کے ایمس میں داخل
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال
’شاعرانہ اور روح پرور‘، معدوم ہوتی اردو کے لیے دو بھائیوں نے ایپ بنا لی
منموہن سنگھ کے انتقال کے سوگ میں نتیش کی پرگتی یاترا ملتوی
میر واعظ عمر فاروق کا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر صدمے کا اظہار
منموہن سنگھ کے انتقال پر فلمی دنیا کا اظہار غم، سنی دیول سے منوج باجپئی تک تمام مشہور شخصیات کا خراج عقیدت
حکومت اسرائیل، فلسطین تنازع میں دو قومی اصول کے موقف پر قائم ہے: وزیر خارجہ جے شنکر
آج بابری مسجد انہدام کی 32 ویں برسی
اکھلیش نے وزیراعلی یوگی کو کیا چیلنج، آپ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں، میں بھی تیار ہوں
جھارکھنڈ: ہیمنت سورین کابینہ کی توسیع، جے ایم ایم کو 5، کانگریس کو 4 اور آر جے ڈی کو 1 وزارت ملی
دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا، مودی، شاہ، شاہ رخ، سلمان سمیت متعدد وی آئی پیز شامل
راہل گاندھی’مودی اڈانی ایک ‘ نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر پارلیمنٹ پہنچے
سنبھل تشدد کے بعد اب بلڈوزر کارروائی، انتظامیہ نے 12 دکانیں مسمار کر دیں