نئی دہلی، 25 دسمبر :صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سینئر لیڈروں نے بدھ کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو نئی دہلی میں ان کے سمادھی 'سدیو اٹل' پر ان کی پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر آنجہانی واجپائی کی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 'گڈ گورننس ڈے' بھی منایا گیا لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ جے پی نڈا ان سرکردہ رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر واجپائی کو یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ایک مضمون لکھا جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم کو '21ویں صدی میں ہندوستان کے داخلے کے معمار' کے طور پر مخاطب کیا، جس نے ملک کی اقتصادی ترقی کی منزلیں طے کیں۔ مسٹر مودی نے لکھاکہ’’وہ ایک سیاست دان کے طور پر قابل احترام ہیں جو بے شمار لوگوں کو متاثر کرتے رہے ہیں۔‘‘ آرٹیکل میں مسٹر مودی نے اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ان جیسے بی جے پی کے بہت سے ارکان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مسٹر واجپائی جیسے شخص سے سیکھیں اور ان سے بات چیت کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ "ہمارا ملک 21ویں صدی میں ہندوستان کے داخلے کے معمار ہونے کے لیے اٹل جی کا ہمیشہ شکر گزار رہے گا۔ جب انہوں نے 1998 میں وزیراعظم کا حلف اٹھایا تو ہمارا ملک سیاسی عدم استحکام کے دور سے گزر رہا تھا۔ اٹل جی ہی تھے جنہوں نے مستحکم اور موثر حکمرانی فراہم کرکے اس صورتحال کو بدل دیا۔ مسٹر مودی نے آرٹیکل میں لکھاکہ "ایک مڈل کلاس پس منظر سے تعلق رکھنے والے اٹل بہاری واجپائی نے عام شہری کی جدوجہد اور موثر حکمرانی کی تبدیلی کی طاقت کو محسوس کیا۔" مسٹر واجپائی 25 دسمبر 1924 کو گوالیار، موجودہ مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تین مواقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، پہلے 1996 میں 13 دن کی مدت کے لیے، پھر 1998 اور 1999 کے درمیان 13 ماہ کی مدت کے لیے اور بعد میں 1999 اور 2004 کے درمیان پانچ سالہ مدت کے لیے۔ مسٹر واجپائی کو 2015 میں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔
Source: uni urdu news service
انڈیا اتحاد سے کانگریس کو نکالنے پر دیگر جماعتوں سے بات کرے گی عام آدمی پارٹی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی کے ایمس میں داخل
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال
’شاعرانہ اور روح پرور‘، معدوم ہوتی اردو کے لیے دو بھائیوں نے ایپ بنا لی
منموہن سنگھ کے انتقال کے سوگ میں نتیش کی پرگتی یاترا ملتوی
میر واعظ عمر فاروق کا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر صدمے کا اظہار
منموہن سنگھ کے انتقال پر فلمی دنیا کا اظہار غم، سنی دیول سے منوج باجپئی تک تمام مشہور شخصیات کا خراج عقیدت
حکومت اسرائیل، فلسطین تنازع میں دو قومی اصول کے موقف پر قائم ہے: وزیر خارجہ جے شنکر
آج بابری مسجد انہدام کی 32 ویں برسی
اکھلیش نے وزیراعلی یوگی کو کیا چیلنج، آپ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں، میں بھی تیار ہوں
جھارکھنڈ: ہیمنت سورین کابینہ کی توسیع، جے ایم ایم کو 5، کانگریس کو 4 اور آر جے ڈی کو 1 وزارت ملی
دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا، مودی، شاہ، شاہ رخ، سلمان سمیت متعدد وی آئی پیز شامل
راہل گاندھی’مودی اڈانی ایک ‘ نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر پارلیمنٹ پہنچے
سنبھل تشدد کے بعد اب بلڈوزر کارروائی، انتظامیہ نے 12 دکانیں مسمار کر دیں