نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کو بہار کا نیا گورنر مقرر کیا ہے اور صدر نے سابق ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا کو منی پور کا گورنر مقرر کیا ہے۔ ساتھ ہی، صدر نے اوڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور ڈاکٹر ہری بابو کمبھمپتی کو اوڈیشہ کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ صدر نے کئی ریاستوں کے گورنروں کا تقرر کیا ہے۔ انہوں نے گورنروں کی تقرریوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یہ تمام تقرریاں اپنے اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے لاگو ہوں گی۔ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کو ہندستان کی صدر نے میزورم کا گورنر مقرر کیا ہے۔ وہ گزشتہ عام انتخابات تک غازی آباد سے رکن اسمبلی رہے۔ وہ مودی کی دوسری وزارت میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت اور شہری ہوا بازی کی وزارت کے سابق وزیر مملکت ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے مودی 1.0 میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ عارف محمد خان 18 نومبر 1951 کو بلند شہر، اتر پردیش میں پیدا ہوئے، انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ اور لکھنؤ یونیورسٹی، اتر پردیش سے ایل ایل بی کیا۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز طالب علم رہنما کے طور پر کیا۔ وہ 26 سال کی عمر میں 1977 میں سیانا حلقہ بلند شہر سے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے۔
Source: social media
انڈیا اتحاد سے کانگریس کو نکالنے پر دیگر جماعتوں سے بات کرے گی عام آدمی پارٹی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی کے ایمس میں داخل
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
ممبئی: پانی کی ٹانکی پھٹنے سے نو 9 سالہ بچی کی موت
عام آدمی پارٹی کونسلر پرینکا اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل
ضعیف خاتون کی موت، لاش گھر میں لانے سے رشتہ داروں کاانکار،تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں انسانیت سوز واقعہ
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
جھنڈے کی رسم کے ساتھ 28 دسمبر کو اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی عرس کا آغاز
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے