National

مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا

مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا

ممبئی ، 24 دسمبر : ہندستانی سنیما میں 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں متوازی سنیما تحریک کے علمبردار شیام بینیگل کی آخری رسومات منگل کو ممبئی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ تین توپوں کی سلامی کے ساتھ دادر کے شیواجی پارک قبرستان میں انھیں نذرآتش کیا گیا۔ شیام بینیگل کا انتقال 23 دسمبر کو گردے کی بیماری کی وجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوا تھا، وہ 90 سال کے تھے اور 14 دسمبر کو اپنی سالگرہ منائی تھی۔ ان کی مشہور فلموں میں "انکور"، "منڈی"، "نشانت" اور "جنون" شامل ہیں۔ آخری رسومات کے دوران ان کے سنیما کے ہم عصر، ساتھی اور اداکاروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان میں نصیر الدین شاہ، رجیت کپور، کلبھوشن کھربندا، ایلا ارون، رتنا پاٹھک شاہ، ویوان شاہ، گلزار، ہنسل مہتا، جاوید اختر اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ گلزار نے اس موقع پر کہا کہ بینیگل نے سنیما میں ایک انقلاب لایا تھا جو دوبارہ نہیں آئے گا۔ اداکار شریاس تلپڑے نے کہا کہ "ویلکم ٹو سجن پور" کی شوٹنگ ان کی زندگی کے سب سے یادگار تجربات میں سے ایک تھی اور بینیگل کی باتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments